ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چمپئنز ٹرافی چاندی کا تمغہ ماضی کی بات، اب توجہ ریو پر:اولٹمیس

چمپئنز ٹرافی چاندی کا تمغہ ماضی کی بات، اب توجہ ریو پر:اولٹمیس

Tue, 05 Jul 2016 18:20:57  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،5جولائی؍(آئی این ایس انڈیا)لندن میں چمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ رولیٹ اولٹمیس کا اگلا ہدف ریو اولمپکس ہے۔چمپئنز ٹرافی میں ملا چاندی کا تمغہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی ہے۔اس سے پہلے 1982میں ہندوستان نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔کوچ نے یہاں پہنچنے کے بعد کہا کہ ہمارا مقصد چمپئنز ٹرافی میں تمغہ جیتنا تھا جو ہم نے حاصل کر لیا،اب وہ ماضی کی بات ہے،ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے اور توجہ اولمپکس پرمرکوز ہے۔ہندوستانی ہاکی ٹیم آج چمپئنز ٹرافی اور والیشیا میں چھ ممالک کے ٹورنامنٹ میں بااثر مظاہرہ کر کے وطن واپس آئی۔چمپئنز ٹرافی میں ملے چاندی کے تمغہ کے بعد ہندوستان عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔اولٹمیس نے کہا کہ ٹیم کو اتنی محنت کے بعد وقفے کی ضرورت ہے اور اس وقفے کے بعد ہم پھر تیاری کریں گے۔ہندوستان والیشیا میں 6 ممالک کے ٹورنامنٹ میں پانچویں مقام پر رہا۔اس ٹورنامنٹ میں 16رکنی ٹیم کے اولمپک شکل پر کھیلا گیا۔چمپئنز ٹرافی میں کھلاڑی آف دی ٹورنامنٹ رہے ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ میرے لیے یہ سینئر ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا بڑا موقع تھا اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔اولمپکس کی شکل میں کھیلنا مشکل تھا لیکن ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا۔چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کے کپتان رہے گول کیپر پی آر شری جیش نے کہاکہ ہمیں اپنی کامیابی پر فخر ہے،ٹیم کو مل رہے تمام تعاون کے لیے ہم شکرگزار ہیں،ہماری توجہ اب ریو کھیل پر ہو گی جس میں ہم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔


Share: